واشنگٹن، 4 جولائی (رائٹر) امریکی فوج نے صومالیہ میں دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے اتحادی الشباب کے ٹھکانوں پر ہوائی حملہ کیا۔
امریکی حکام نے آج بتایا کہ صومالیہ میں اقوام متحدہ کی حمایت والی حکومت کو
دہشت گرد اقتدار سے بے دخل کرنا چاہتے ہیں جسے روکنے کی مہم کے تحت امریکہ نے الشباب کے ٹھکانوں پر ہوائی حملہ کیا۔
امریکی محکمہ دفاع کے ہیڈ کوارٹر پینٹاگون نے بتایا کہ یہ حملہ دو جولائی کو کیا گیا۔