کابل ، 16 اگست (یو این آئی) پیر کو کابل ائرپورٹ پر سینکڑوں افراد کو امریکی فضائیہ کے سی 17 طیارے میں سوار ہوتے دیکھا گیا جب لوگ دارالحکومت کابل کو طالبان کے قبضے میں جانے کے بعد وہاں سے نکلنے
کے لیے دوڑ پڑے۔
ان میں سے کئی لوگوں کے طیارے سے گرنے سے موت بھی ہوچکی ہے۔
ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ امریکی فضائیہ کا سی 17 طیارہ ہوائی اڈے سے اڑنے کے بعد تین افراد ہلاک ہوگئے۔