نئی دہلی/14مئی(ایجنسی) بالی ووڈ میں نام کمانے کے بعد سیاست سے نئی شروعات کرنے والی اداکارہ urmila-matondkar ارمیلاماتونڈکر کانگریس کے ٹکٹ پر انتخابی میدان میں ہے، ارمیلاماتونڈکر نے اپنے ٹیوٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے پی ایم مودی کے RADAR راڈر والے بیان پر تنقید کی، بتادیں کہ پچھلے دنوں ایک نیوز ایجنسی کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران مودی نے بالاکوٹ ایئراسٹرائیک کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ موسم Claudy کلاؤڈی ہے اور راڈر میں نہیں آئیں گے اور اسکے بعد سے ہی اس بیان پر لوگ جم کر تبصرے کررہے ہیں-
ارمیلاماتونڈکر نے اپنے ٹیوٹر پر اپنے ڈاگی کے ساتھ فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بھگوان کا شکر ہے کہ آج موسم صاف ہے اور میرا رومیو بھی راڈار کی آواز سن سکتا ہے-