بیلگاوی، 19 دسمبر (یو این آئی) کرناٹک اسمبلی میں جمعرات کو اس وقت ہنگامہ ہوا جب کانگریس کے اراکین اسمبلی نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر ہندوستانی آئین کے خالق ڈاکٹر بی آر امبیڈ کر کے بارے میں متنازعہ تبصرہ کرنے کا الزام
لگایا۔
ہنگامہ اس وقت شروع ہوا جب اپوزیشن لیڈر آرا شوک زچگی صحت بحران پر اسمبلی سے خطاب کر رہے تھے۔
خطاب کے دوران ہی کانگریس ایم ایل اے ایچ سی بال کرشنا نے انہیں ٹوکتے ہوئے مسٹر شاہ کے مبینہ تبصرے کی مذمت کرتے ہوئے قرار داد لانے کا ارادہ ظاہر کیا۔