حیدرآباد،26 فروری(ذرائع) تلنگانہ کی دارلحکومت کے مشرقی حصے میں ایک تاریخی منصوبہ پورا ہونے جارہا ہے- حیدرآباد کے مشرقی حصے میں ریاست کا سب سے لمبا فلائی اوور، اپل ایلویٹڈ کوریڈور بنانے کا کام پورا ہونے کے قریب ہے-
حیدرآباد میں موجود پی وی نرسمہا راؤ ایکسپریس وے ، جو کہ 11.6 کلومیٹر لمبا ہے ، اس کے بعد ریاست میں دوسرا سب سے لمبا فلائی اوور بنانے کے لیے سڑک اور عمارتیں (آر اینڈ بی)
محکمہ تیزی سے کام کررہا ہے- تقریبا ایک سال میں ایلویٹڈ کوریڈور پوری طرح بن کر تیار ہونے کی امید ہے- بتایا جارہا ہے کہ اس ایلویٹڈ کوریڈور کی لمبائی 6.2 کلومیٹر ہے۔
اس ایلیویٹڈ کوریڈور کو بنانے میں تقریبا 675 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی- ایلیویٹڈ کوریڈور کا ایک مقصد شاہراہ ورنگل کی طرف ٹریفک کو کم کرنا ہے- وہیں یہ اپل میں مقامی لوگوں کے لیے ایک آسان راستہ مہیا کرئے گا- لوگوں کو ٹریفک جام سے بچنے میں مدد کرئے گا-