جھانسی/29اکتوبر(ایجنسی) ڈیوٹی کے دوران چھ ماہ کی بچی کو لے کر اپنا کام مستعدی سے کرنے والی خاتون کانسٹیبل ارچنا جینت کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اتر پردیش کے پولیس ڈائریکٹر جنرل او پی سنگھ نے اس پر نوٹس لیتے ہوئے ارچنا کا تبادلہ اس کے گھر کے پاس کرنے کا حکم دیا، ڈیوٹی کے دوران بھی ماں کی ذمہ داری اور خاکی کا فرض نبھانے والی خاتون کانسٹیبل ارچنا کی سوشل میڈیا پر تصویر تیزی سے وائرل ہوئی تھی. پولیس ڈائریکٹر جنرل نے ٹویٹ کر کہا کہ انہوں نے ارچنا سے بات کی اور اس کا تبادلہ اس کے گھر کے پاس آگرہ کرنے کا حکم
دیا.
یاد دلادیں کہ 27 اکتوبر کو اعتماد ویب پورٹل پر بھی خاتون کانسٹبل کی نیوز کو پبلیش کیا گیا تھا-
https://www.etemaaddaily.com/world-news/woman-constable-posted-in-jhansi-pic-viral-on-social-media:60088