لکھنؤ:25اگست(یواین آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اترپردیش کے بلیا میں صحافی کے قتل سمیت دیگر وارداتوں کا حوالہ دیتے ہوئے یوگی حکومت پر طنزکستےہوئے کہا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کی رفتار بتاتے ہیں اور جرائم کا میٹر اس سے دوگنی رفتار میں بھاگنے لگتا
ہے۔
محترمہ واڈرا نے منگل کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا'یوپی کے وزیر اعلی حکومت کی اسپیڈ بتاتے ہیں اور جرائم کا میٹر اس سے دو گنی اسپیڈ سے بھاگنے لگتا ہے۔
انہوں نے ریاست میں وقوع پذیر ہونے والے اتوار کو 9اور پیر کی12وارداتوں مختصر حوالہ دیتے ہوئے کہا'یوپی میں صرف دو دنوں کے جرائم کا میٹر ہے۔