لکھنؤ:21 جنوری(یواین آئی) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو دعوی کیا کہ ریاست میں شہریت(ترمیمی)قانون کے خلاف ہونے والے مظاہروں کو اپوزیشن کی سرپرستی حاصل ہے اور وہی سی اے اے کی آڑمیں ریاست کے امن وامان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہاہے۔
سی اے اے کی حمایت میں منعقد ریلی میں وزیر داخلہ امت شاہ کی موجودگی میں وزیر اعلی نے کہا کہ اپوزیشن ہی ریاست میں ہونے والے مظاہروں پر پیشہ خرچ کررہی ہے۔وہی سی اے اے کے بارے میں گمراہ کن افواہیں پھیلا رہی ہے اور مسلم سماج کو شبہات میں مبتلا کررہی ہے۔
مسٹر یوگی نے کہا کہ یہ شہریت(ترمیمی)قانون 70 سالوں پہلے لایا جانا چاہے تھے لیکن کانگریس نے اس میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی اور وہ صرف سیاست کرنا چاہتی ہے۔ لیکن ہمارے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے
پاکستان،بنگلہ دیش اور افغانستان سے آئے ہوئے پناہ گزینوں کو شہریت دینے کے لئے قانون لانے کی ہمت دکھائی ہے۔
انہوں نے دعوی کیا کہ شہریت(ترمیمی)قانون کے خلاف دھرنے کے لئے اپوزیشن پیسے تقسیم کررہا ہےلیکن اس معاملے میں وزیر اعظم کو عوام الناس کی حمایت حاصل ہے اور ہم ’ایک بھارت ۔سریشٹھ بھارت‘ کے ضمن میں کسی سازش کی اجازت نہیں دیں گے۔
وزیر اعلی نے اپنے خطاب کے دوران موجود سامعین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی سازش سے وہ محتاط رہیں وہ ایک مخصوص کمیونٹی کو گمراہ کر کے اس کے اندر خوف پید اکرنے کی کوشش کررہی ہے۔ حالانکہ یہ قانون صرف شہریت دینے کے لئے ہے کسی کی شہریت لینے کے لئے نہیں ہے۔
اس موقع پر یو پی بی جے پی کے صدر سوتنتر دیو سنگھ،نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ اور ڈاکٹر دنیش شرما بھی موجود رہے۔