لکھنؤ:08ستمبر(یواین آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کاروبار میں آسانی کے لئے حال ہی میں جاری ریاستوں کی ترجیحی لسٹ میں اترپردیش کے دس پائیدان کی چھلانگ پر طنز کستے ہوئے کہا کہ کہ ایز آف ڈوئنگ بزنس پر یوگی حکومت ویسے ہی اپنی پیٹھ تھپتھا رہی ہے جیسے وہ لاپتہ ایم او یو کے بنیاد پر سرمایہ کاری کرنے کا دعوی کرتی ہے۔
محترمہ واڈرا نے پیر کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا'ایز آف ڈوئنگ بزنس پر یوپی حکومت کا خود کی پیٹھ تھپتھپانا ویسے ہی جیسے لاپتہ ایم او یو کی بنیا د پر سرمایہ کاری کرنا۔ ریاست میں کاروبار بند ہورہے
ہیں۔فیکٹریوں میں تالا لگا ہوا ہے۔ بن کر گھر بیچ رہے ہیں۔
انہوں نے طنز کسنے کے انداز میں لکھا'حقیقت میں یہاں صرف ایز آف ڈوئنگ کرائم اور ایز آف ڈوئنگ گھپلہ ہے'۔قابل ذکر ہے کہ کاروباریوں اور سرمایہ کاروں کے فیڈ بیک کی بنیاد پرمحکمہ صنعتی فروغ واندرونی تجارت نے پانچ ستمبر کو ایز آف ڈوئنگ بزنس کی ریکنگ جاری کی تھی جس میں اترپردیش نے 10پائیدان کی بہتری کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ریاست نے گجرات،تلنگانہ،راجستھان،مہاراشٹرا وغیرہ متعدد دیگر ریاستوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ ایز آف ڈوئنگ بزنس کی موجودہ ریکنگ کی گئی ہے۔