the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
لکھنؤ، 26 مئی (یو این آئی) اتر پردیش کے وزیر خزانہ سریش کھنہ نے اسمبلی میں جمعرات کو یوگی حکومت کی دوسری مدت کار کا پہلا بجٹ پیش کرتے ہوئے اس میں مالی سال 2022-23 کے لیے 6.15 لاکھ کروڑ روپے کے تخمینی اخراجات کاالتزام تجویزکیاہے۔
حکومت کا دعویٰ ہے کہ یہ بجٹ تجویز ریاست کی تاریخ میں اب تک کی سب سے بڑی بجٹ تجویز ہے۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کھنہ کے ذریعہ پیش کیے گئے پہلے 'پیپر لیس بجٹ' پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے خود کفیل یوپی کے لیے خوشیوں کا دروازہ قرار دیا ہے۔ بجٹ پیش کئے جانےکے بعد یوگی نے کہا، "خودکفیل اترپردیش اور ’انتیودے‘ کے



تصور کی تکمیل کے لیے وقف عوامی بہبود کے بجٹ کے لئے محترم وزیر خزانہ جناب شریش کھنہ جی کودل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ مالی سال 2022-2023 کا یہ بجٹ ریاست کے عوام کے لیے خوشی کا دروازہ ثابت ہوگا۔
قبل ازیں کھنہ نے ، مقننہ کے دونوں ایوانوں میں بجٹ پیش کرتے ہوئے یوپی حکومت کے بجٹ میں بڑھاپے کی پنشن اسکیم کے لیے 7053.56 کروڑ روپے اور بے سہارا خواتین کی پنشن اسکیم کے لیے 4,032 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت کی اہم ترین اسکیم 'نیشنل رورل ہیلتھ مشن' کے لیے کھنہ نے 10,547.42 کروڑ روپے اور 'مکھیہ منتری ساموہک ووہاہ یوجنا' کے لیے 600 کروڑ روپے کی تجویز پیش کی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.