نئی دہلی ، 17 دسمبر (یواین آئی) سپریم کورٹ نے ڈاکٹر کفیل خان کی رہائی کے خلاف یوپی حکومت کی اپیل جمعرات کو مسترد کردی اتر پردیش حکومت نے ڈاکٹر کفیل خان کے خلاف قومی سلامتی ایکٹ (این ایس اے) کی دفعات ہٹانے کے الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو عدالت عظمی میں چیلنج کیا تھا چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے ، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس وی سبرامنیم کے بنچ نے ریاستی حکومت کی اپیل یہ کہتے ہوئے مسترد کر دی کہ اس کو ہائی کورٹ کے فیصلے میں مداخلت کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی
ہے۔
جسٹس بوبڈے نے کہا ’’ ہم (ہائی کورٹ) کے فیصلے میں مداخلت نہیں کریں گے۔ تاہم ہمارے کسی بھی تبصرے سے متعلقہ دیگر کارروائی متاثر نہیں ہوگی‘‘ ۔
ڈاکٹر کفیل خان اس وقت سرخیوں میں آئے جب گورکھپور میڈیکل کالج میں بچوں کی ہلاکت کے معاملے میں انہیں معطل کردیا گیا تھا۔ تاہم انہیں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور این آر سی کے حوالے سے اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا ۔
الہ آباد ہائی کورٹ نے انھیں ستمبرمیں رہا کردیا تھا۔ وہ ساڑھے سات ماہ سے جیل بند تھے ۔