لکھنئو،21مارچ(یو این آئی)کورونا وائرس سے بچنے کی اپیل کرتے ہوئے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت ریاست کے 15 لاکھ یومیہ مزدوروں کو ایک ہزار روپے بھتہ دے
گی جبکہ اس دوران ملازمین کی تنخواہ نہیں کاٹی جائے گی۔
مسٹر یوگی نے ہفتہ کو بتایا کہ ریاست میں کورونا سیکنڈ اسٹیج میں ہے۔
یہاں اب تک کورونا کے 23 مریضوں کی نشان دہی ہوئی ہے۔