وارانسی:03مارچ(یواین آئی)سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے جمعرات کو کہا کہ جاری اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج اس بات کو طے کریں گے کہ ملک کس سمت میں جائے گا وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقے وارانسی میں ایس پی اور اس کی اتحادی پارٹیوں کی ایک مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی صدر نے کہا یہ الیکشن اس بات کو طے کرنے کا ہے کہ آیا جمہوریت اور آئین محفوظ رہیں گے یا نہیں۔لکھیم پور تشدد واقعہ پر حکومت کو گھیرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو جیپ سے کچل ڈالا گیا اور انہیں ابھی تک انصاف نہیں
ملا۔ہماری حکومت آنے پر متاثرین کی انصاف کو یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا بی جے پی کا دعوی ہے کہ وہ دنیا کی سب سے بڑی پارٹی ہے وہ یہ بھی دعوعی کرتی ہے کہ اس نے مسڈ کال کے ذریعہ ممبر بنائے ہیں۔لیکن میں کہہ سکتا ہوں کہ کوئی دوسری ایسی پارٹی نہیں ہے جو بی جے پی اور اس کے لیڈروں سے زیادہ جھوٹ بولتی ہو۔انہوں نے کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کا وعدہ کیا تھا کیا ان کی آمدنی دوگنی ہوئی؟وہ ہوائی چپل پہننے والوں کو ہوائی جہاز کا سفر کرائیں گے لیکن انہوں نے ائیر لائنس ہی فروخت کردئیے۔انہوں نے ٹرین، ریلوے،جہاز سب فروخت کردئیے۔