the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
علی گڑھ(ایجنسی) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں یو طلباء کے درمیان ہوئے تصادم کی سلسلے میں ابھی تک حالات بہتر نہیں ہوئے ہیں اور بی جے پی لیڈران کی گرفتاری طالب علم اجے سنگھ و دیگر طلباء کو برخاست کئے جانے کے مطالبہ کو لیکر اے ایم یو طلباء کا باب سید پر دھرنا جاری ہے۔وہیں دوسری جانب اے ایم یو انتظامیہ نے دیر شام اپنے ہی 8 طلباء کو معطل کرتے ہوئے ان کے کیمپس میں آنے جانے پر پابندی لگادی ہے۔

پراکڑ پروفیسر محس خان نے جن طلباء کی معطلی کے احکامات جاری کئے ہیں ان میں اجے سنگھ،عمران خان،عبدالمبول،منیش کمار،امن شرما،فرحان زبیری،پون جادون و عادل خان شامل ہیں۔معطل طلباء پر باہری افراد کے ساتھ مل کر کیمپس میں مسلسل درس و تدریس کے کام میں رخنہ پیدا کرنے کے علاوہ کیمپس



کی آپسی بھائی چارگی کو ختم کر کے فرقہ واریت کو بڑھانے ا ور باب سید ر و جسٹرار دفتر کے باہر ہنگامہ کرنا شامل ہے۔


مسلم یونیورسٹی انتطامیہ اس بات کی بھی جانچ کر رہا ہے کہ باہری افراد کس طرح کیمپس میں داخل ہوکر یونیورسٹی کے طلباء میں آپس میں لڑانے اور اپنے مقصد کے حصول میں آکر کس طرح کامیاب ہو جاتے ہیں اور کس طرح مسلم یونیورسٹی میں داخل ہوکر یہاں فسادات کی وجہ بن جاتے ہیں۔وہیں دوسری بی جے پی لیڈر و ممبر اسمبلی ٹھاکر دلویر سنگھ کے پوتے اجے سنگھ دیگر بی جے پی لیڈر وں کے ذریعہ پولس و ضلع انتطامیہ پر اے ایم یو کے افسران و طلباء کے خلاف ملک مخالف سرگرمی کا الزام لگاتے ہوئے ان پر مقدمہ قائم کرانے کے لئے سر تا پاؤں زور لگائے ہوئے ہیں لیکن پولس و ضلع انتظامیہ کسی بھی صورت میں یکطرفہ رپورٹ کے بناء پر کاروائی کرنے کو تیار نہیں ہے ۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.