the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
لکھنؤ/20ڈسمبر(ایجنسی) اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود اسمبلی میں آج اترپردیش كنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم بل (يوپي كوكا) 2017 کو حکومت نے ایوان میں پیش کر دیا۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس بل کو وقفہ صفر کے دوران ایوان کے ٹیبل پر رکھا۔ اسپیکر ہردےنارائن دکشت نے اسے پیش کرنے کیلئے ایوان کی اجازت مانگی۔ حکمراں فریق نے بل پیش کرنے کے لیے 'ہاں' کہا



جبکہ اپوزیشن اسے ٹیبل پر رکھنے کی مخالفت کرتا رہا۔

اس بل کے اسمبلی میں منظور ہونے کا امکان ہے۔ لیکن قانون ساز کونسل (ایم ایل سی) میں یہ ملتوی ہو سکتا ہے کیونکہ وہاں اپوزیشن ارکان کی تعداد حکمراں فریق سے زیادہ ہے۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ مہاراشٹر کے مکوکا کی طرز پر بنایا گیا قانون ہے اور اس سے منظم جرائم میں کمی آئے گی۔ اپوزیشن کا الزام ہے کہ اس قانون کا وسیع پیمانے پر غلط استعمال ہونے کا امکان ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.