حیدرآباد 8اپریل (یواین آئی)ریاست میں اجناس کی خریداری کے عمل کے لئے عوامی نمائندے اور عہدیدارتیار ہیں تاہم ریاست تلنگانہ کے کئی مقامات پر بے موسم بارش اور ژالہ باری کے نتیجہ میں فصلوں کو نقصان پہنچا جس
سے کسانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
محبوب نگر ضلع کے گنڈیٹ منڈل کے بعض دیہاتوں میں فصلوں کو نقصان پہنچا۔
جوگولامبا گدوال ضلع کے عالم پور میں ہوئی شدید بارش اور ژالہ باری سے مرچ کی فصل کو نقصان پہنچا۔