لکھنؤ: یکم اگست(ایجنسی)اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی (کے جی ایم یو) میں زیر علاج اناؤ ریپ کیس کی متأثرہ اور ان کے وکیل کی حالت اب بھی نازک ہے۔
کے جی ایم یو کے رابطہ عامہ کے افسر ڈاکٹر سندیپ تیواری نے جمعرات کو جاری ہیلتھ بلیٹن میں بتایا کہ متأثرہ اور ان کے وکیل کی حالت اب بھی نازک ہے اور دونوں وینٹیلیٹر پر ہیں۔وکیل مہندر سنگھ کو کچھ دیر کے لئے وینٹی لیٹر سے ہٹایا گیا تھا لیکن انہیں دوبارہ
وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔
دن کے بارہ بجے جاری بلیٹن کے مطابق دونوں کی حالت نازک ہے اور ان کی حالت کل ہی کی طرح ہے ،دونوں کا علاج چل رہا ہے۔متأثرہ کا پیر کئی جگہوں سے ٹوٹا ہوا ہے ساتھ ہی اس کے سر اور سینے میں بھی کئی فیکچرس ہیں۔راحت کی بات ہے کہ متأثرہ کے سی ٹی اسکین میں سر میں کسی بڑی انجری کی رپورٹ نہیں ہے۔
وہیں بدھ کی رات زخمی وکیل کے ایک قریبی کے سینے میں اچانک درد کی شکایت پر اسے ٹراما سنٹر میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا ہے۔