نئی دہلی ، 11 ستمبر (ایجنسی) آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں بدھ کو اناؤ آبروریز معاملے کی متاثرہ لڑکی کا بیان درج کرانے کے لئے ایک عارضی عدالت قائم کی گئی۔
یہ عدالت ایمس کے ٹراما سنٹر میں بنائی گئی ہے۔ اناؤ آبروریزی متاثرہ لڑکی کا بیان ریکارڈ کرنے کے لئے یہ عدالت قائم کی گئی ہے۔ جج
دھرمیش شرما کے سامنے متاثرہ کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔
اناؤ آبروریزی معاملے میں ضلع کے بانگرمؤ سیٹ سے ایم ایل اے کلدیپ سنگھ سینگر اصل ملزم ہیں۔ سینگر اور اس معاملے کے دوسرے ملزم ششی سنگھ کو بھی عارضی عدالت میں لایا گیا۔
معاملہ 2017 کا ہے جب متاثرہ کی عصمت دری کی گئی تھی ۔اس وقت متاثرہ نابالغ تھی۔