: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
لکھنؤ/13اپریل(ایجنسی) اناو اجتماعی آبروریزی کیس میں متاثرہ کے والد کی موت کے معاملہ میں ملزم ممبر اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کی گرفتاری تقریبا طے ہوچکی ہے ۔ حالانکہ ابھی تک باضابطہ طور پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ تاہم بتایا جارہا ہے کہ لکھنو کی سی بی آئی عدلت میں ملزم ممبر اسمبلی کی کل پیشی ہوگی ۔ سی بی آئی عدالت میں سینگر کی ٹرانزٹ ریمانڈ کیلئے بھی عرضی داخل کرے گی ۔ اس کے ساتھ ہی سی بی آئی آج پوری رات ممبر اسمبلی اور اناو کے ماکھی تھانہ سے حراست میں لئے گئے 6 پولیس اہلکاروں کو آمنے سامنے بیٹھا پوچھ گچھ کرے گی ۔اس کیلئے انہیں پی
ڈبلیو ڈی گیسٹ ہاوس میں منتقل کیا جائے گا۔ گیسٹ ہاوس کے ارد گرد سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جمعہ کی صبح سویرے چار بجے سی بی آئی کی ٹیم نے ملزم ممبر اسمبلی کو اپنی حراست میں لیا تھا ۔ اس کے بعد سے ہی سی بی آئی کی ٹیم مسلسل بی جے پی ممبر اسمبلی سے کئی امور پر پوچھ گچھ کررہی تھی۔ اس درمیان سی بی آئی کی ٹیم اناو بھی پہنچی ۔ وہاں متاثرہ اور اس کے اہل خانہ سے پوچھ گچھ کی گئی ۔ اس کے بعد ماکھی تھانہ کے چھ پولیس اہلکاروں کو بھی حراست میں لے لیا ،جنہیں لے کر سی بی آئی کی ٹیم لکھنو آرہی ہے۔ اس کے علاوہ پولیس نے ایس پی ، پوسٹ مارٹم رپورٹ کرنے والے ڈاکٹر ، علاج کرنے والے ڈاکٹروں سے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔