: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
لکھنؤ/10اپریل(ایجنسی) اناؤ گینگ ریپ معاملے میں متاثرہ کے والد کی پولیس حراست میں موت کے معاملے کو لے کر نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن (NHRC) نے اتر پردیش کی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے. پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق گینگ ریپ متاثرہ کے والد کی موت آنت کے پھٹنے سے ہوئی ہے. متاثرہ کا الزام ہے کہ پولیس حراست میں اس کے والد کے
ساتھ حد سےزیادہ مارپیٹ کی گئی، جس کی وجہ سے اس نے دم توڑ دیا. پوسٹ مارٹم رپورٹ کو لے کر چیف میڈیکل آفیسر ایس پی چودھری نے کہا کہ جب متاثرہ کے والد کو ہسپتال لایا گیا تو ان کی حالت بہت بری تھی. انکے آنت میں چوٹ آئی تھی، موت کی وجہ کو لیکر انہوں نے کہا کہ آنت پھٹنے کی وجہ سے انہیں انفیکشن ہوگیا تھا، جسکی وجہ سے انکی موت ہوئی.