سیول،16اکتوبر(رائٹر)شمالی کوریا کے نیوکلیائی اور بیلسٹک میزائل پرواگرام کی وجہ سے زبردست کشیدگی درمیان امریکہ اور جنوبی کوریا نے آج کوریائی جزائر کے سمندر میں مشترکہ بحری مشق کا آغاز کیا۔
جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ کوریائی جزائر کے
مشرقی اور مغربی ساحلوں پر 16سے20اکتوبر تک اس مشق میں امریکہ کے نیوکلیائی ہتھیاروں سے لیس طیارہ برادر جہاز یو ایس ایس رونالڈ ریگن سمیت دونوں ممالک کی بحریہ کے تقریباً40جہاز اس میں حصہ لیں گے۔
شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کے اس مشترکہ فوجی مشق کو ’جنگ کی تیاری‘ قرار دیاہے۔