بیجنگ،3فروری(یواین آئی)چین نے کہا ہے کہ اس کے ووہان سے شروع ہوئے کورونا وائرس انفیکشن کو روکنے کےلئے کچھ ملکوں نے اپنی طرف سے بچاؤ کے کافی طریقے کئے ہیں لیکن امریکہ نے کچھ ہی سختی برتی ہے جو سمجھ سے پرے ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان چھونینگ نے پیر کو نامہ نگاروں سے کہا،’’زیادہ تر
ملکوں نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے چین کے اقدامات کی ستائش کی ہے اور کچھ ملکوں نے اپنی سرحدوں پر زوردارسختی برتی ہے تاکہ اس بیماری سے بچا جاسکے۔
اس میں چینی مسافروں کے دیگر ملکوں میں داخلے پر پابندی بھی ہے اور ہم ان کے اس طرح کے فیصلہ کا احترام کرتے ہیں لیکن امریکہ نے کچھ زیادہ ہی پابندی لگادی ہے۔