the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
واشنگٹن،14 جولائی(یواین آئی)امریکہ نے جنوبی بحیرہ چین پر چین کے دعوے کو خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری اسے(چین کو)اس سمندر کو سمندری سلطنت کی طرح استعمال نہیں کرنے دے گی۔
امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کہا،’’ہم واضح کررہے ہیں کہ امریکہ جنوبی بحیرہ چین کے زیادہ تر علاقوں پر چین کے دعوے کو غیر قانونی مانتا ہے۔اس کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے اور یہ صرف انہیں کنٹرول کرنے کی کوشش ہے۔‘‘
امریکہ کے اس بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے واشنگٹن میں چینی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا کہ چین اس الزام کو پوری طرح سے نامناسب قرار دیتا ہے کہ وہ اپنے پڑوسیوں کو پریشان کرتا ہے۔
انہوں نے کہا،’’امریکہ اس معاملے



میں براہ راست طورپر شامل نہیں ہے۔اس کے باوجود وہ معاملے میں مسلسل مداخلت کر رہا ہے۔وہ استحکام بنائے رکھنے کی آڑ میں تناؤ کو بڑھاوا دے رہا تھا اور خطے کے ملکوں کو لڑائی کےلئے اکسا رہا ہے۔‘‘
جنوبی بحیرہ چین میں چین اور ویتنام ،انڈونیشیا ،ملائیشیا ،برونئی،فلپائن ،تائیوان کے درمیان تنازعہ ہے۔نائن - ڈیش - لائن کے نام سے پہچانے جانے والے علاقے پر چین اپنا دعوی پیش کرتا رہا ہے اور اپنے دعووں کو مضبوط کرنے کےلئے اس علاقے میں مصنوعی جزیرہ بھی بنا رہا ہے۔واضح رہے کہ چین نے پچھلے کچھ دنوں میں اپنی بحریہ کی موجودگی بھی ان علاقوں میں بڑھا دی ہے جس سے جنوبی بحیرہ چین میں تناؤ اور بڑھ گیا ہے۔
جاری۔یواین آئی۔اےایم۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.