واشنگٹن/1فروری(ایجنسی) امریکا نے فلسطینی جماعت حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کا نام دہشت گردوں کی بلیک لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے
کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے فلسطین مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔ وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں اسماعیل ہانیہ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ ان کا تعلق حماس کے عسکری ونگ سے ہے اور وہ اسرائیل کے خلاف مسلح جدوجہد کے وکیل رہے ہیں جب کہ اسرائیلی شہریوں سمیت دیگر دہشت گرد حملوں میں بھی ملوث رہے ہیں جن میں 17 امریکیوں کی ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔