the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
واشنگٹن، 19 جولائی (یو این آئی) عالمی وبا کورونا وائرس سے سنگین طور پر نبرد آزما امریکہ میں اس کے انفیکشن سے 1.40 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
امریکہ میں یہ وبا کافی پھیل چکی ہے اور اب تک 37 لاکھ سے زیادہ لوگ اس کی زد میں آچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ اعداد و شماور کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنلے والوں کی تعداد 140103 ہوگئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 37 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔
امریکہ میں 11 لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا سے مکمل طور پر ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔ امریکہ کا نیویارک اور



نیو جرسی صوبہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔ تنہا نیویارک میں کورونا انفیکشن کے چار لاکھ سے زیادہ معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 32 ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہیں۔ نیو جرسی میں اب تک کورونا انفیکشن کے ایک لاکھ سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 15 ہزار سے زیادہ لوگوں کی اس وبا سے موت ہوچکی ہے۔ اس کے علاوہ میسے چوسیٹس، مشی گن، الینایس، کیلی فورنیا اور پنسلوانیہ جیسے صوبےبھی کووڈ۔ 19 کے قہر کا سامنا کررہے ہیں۔ ان سبھی صوبوں میں کورونا سے چھ ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ کیلی فورنیا، ٹیکساس اور فلوریڈا میں کورونا انفیکشن کے تین لاکھ سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.