جنیوا ،یکم مارچ (رائٹر) اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ انسانی حقوق کے ماہرین کے گروپ 'یو این ورکنگ گروپ آن آربیٹر ڈٹینشن' نے سال 2006 سے امریکہ کے گوانتانامو میں قید ایک پاکستانی شہری کو فوری طور پر رہا کرنے اور اسے معاوضہ دینے کی ہدایت دی ہے۔
انسانی حقوق کے ماہرین گروپ
کے پانچوں ارکان نے اس سلسلہ میں اپنی تحریری رائے میں کہا کہ عمار البلوچی کو فرضی طریقے سے حراست میں لینا بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کی خلاف ورزی ہے اور اس کا کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے۔
وہیں امریکہ نے البلوچی کو حراست میں لینے کے اقدام کو قانون کے مطابق بتایا ہے۔