: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
اقوام متحدہ، یکم مارچ (یو این آئی) اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے منگل کو سلامتی کونسل سے زلزلہ سے متاثرہ شام کو ضروری امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا واضح رہے کہ شام میں6 فروری کو تباہ کن زلزلہ آیا تھا اقوام متحدہ کے حکام نے کہا کہ ہنگامی کوششوں کو مضبوط حمایت
فراہم کرنے اور شام میں دیرپا اصلاحات اور مفاہمت کو یقینی بنانے کے لیے ایک واضح منصوبہ تیار کرنے کی ضرورت ہے اقوام متحدہ کے امدادی سربراہ مارٹن گریفتھس نے 15 رکنی سلامتی کونسل کو شام اور ترکی میں آئے زلزلے کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا، جس میں کم از کم 50,000 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔