: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
بن غازی/6جولائی(ایجنسی) اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے لیبیا میں جنگ بندی کی ہفتہ کو اپیل کی- طرابلس میں پچھلے تین مہینے میں ہوئے تشدد کے دوران مارے گئے لوگوں کی تعداد 1000 پر پہنچ گئی ہے- اس تشدد میں کئی لوگ ہوائی حملے میں مارے گئے ہیں- منگل کو یہاں تارکین وطن کے پناہ گزین
مرکز کو نشانہ بنایا گیا جس میں قریب 40 لوگوں کی موت ہوگئی تھی- جبکہ 80 لوگ زخمی ہوگئے تھے- ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ کونسل نے مشرقی طرابلس کے Tajoura پناہ گزین مرکز پر ہوئے حملے کی مذمت کی اور سبھی سائڈ سے حالات کو فوری کنٹرول کرنے اور جنگ بندی کو لیکر عمل کرنے کی ضرورت پر زوردیا-