the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
لندن، 30 اپریل (رائٹر) برطانیہ، فرانس اور جرمنی ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی حمایت کرنے پر متفق ہو گئے ہیں. تینوں ممالک کی اعلی قیادت نے مانا کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے کا بہترین طریقہ اس کے ساتھ جوہری معاہدہ کرنا ہی ہے۔
برطانیہ کی وزیر اعظم ٹریسا مئے نے کل اپنے سرکاری بیان میں یہ اطلاع دی۔ مسز مئے نے فرانس کے صدر امانوئل میکرون اور جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل کے ساتھ فون پر بات کی۔ بات چیت میں تینوں رہنما ایران کے جوہری سمجھوتے کو کئی دیگر شعبوں جیسے بیلسٹک میزائل وغیرہ کو شامل کرنے پر اتفاق کیا۔ بیان میں کہا گیا اگر یہ معاہدہ ختم ہو جاتا ہے تو ایران کی سرگرمیاں علاقے میں عدم استحکام پیدا کر دیں



گی۔
بیان میں کہا گیا’’تین ملک مل کر اور امریکہ کے ساتھ ایران کی طرف سے پیش کئے جا رہے چیلنجوں کا تدارک کریں گے۔ ان چیلنجوں میں نئے معاہدے میں شامل کئے گئے نکات بھی ہیں‘‘َ۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران پر اقتصادی پابندیاں لگانے کے سلسلہ میں اگلے ماہ تک فیصلہ لینا ہے۔
مسٹر ٹرمپ پہلے ہی 2015 میں ایران کے دنیا کے بڑے ممالک کے ساتھ کئے گئے جوہری معاہدے کی مذمت کر چکے ہیں۔ جس میں ایران کی جانب سے جوہری پروگرام پر روک کے بدلے اس کے اوپر سے مغربی ممالک کی پابندیوں کو ہٹا لیا گیا تھا۔
رائٹر،اظ
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.