دبئی۔متحدہ عرب امارات میں وزارت صحت پرائیویٹ سیکٹر کی شراکت سے خلا میں ایک اسپتال قائم کرے گا جس کا مقصد نینو ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے خلا نوردوں کو علاج کی سہولت پیش کرنا ہوگا۔’خلیج ٹائمز‘ کے مطابق اس اسپتال میں مزمن امراض کے طبی حل پیش کیے جائیں گے اور پرسنالائزڈ میڈیسن کو جدید ترین صورت میں دے کر مریضوں کے لیے یہ ممکن بنایا جائے گا کہ وہ دُور رہ کر اپنے علاج کے انتظامی امور میں کامیاب ہو
سکیں۔
وزارت نے واضح کیا کہ منصوبے کا نتیجہ مریخ سیارے میں امارات خلائی کلینک کی صورت میں سامنے آئے گا۔ اس کا مقصد اماراتی خلا نوردوں کو نینو ٹیکنالوجی کے ذریعے دُور سے علاج کی فراہمی ہے۔
متحدہ عرب امارات 2020 میں مریخ کی سطح دریافت کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اسی دوران خلائی اسپتال کو بھیجنے سے قبل اس کا ٹسٹ کیا جائے گا