نئی دہلی، 17 جولائی (یو این آئی) نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو سے سنیچر کے روز مرکزی وزیر بھوپیندر یادو، دھرمیندر پردھان، منسکھ مانڈویا، کرن رجیجو، اشونی ویشنو اور پروشوتم روپالا نیز کئی دیگر ریاستی وزرا نے خیر سگالی ملاقات کی۔
نائب صدر سکریٹریٹریٹ نے یہاں بتایا کہ محنت و روزگار، سیاحت و آب و ہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر بھوپیندر یادو، صحت اور کنبہ بہبود اور کیمیکل و
فرٹیلائر کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویا، تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی اور کاروباری کے وزیر دھرمیندر پردھان نے نائب صدر کی رہائش گاہ پر خیر سگالی ملاقات کی۔ تمام وزرا کی یہ ملاقات الگ الگ ہوئی۔
مسٹر پردھان کے ساتھ وزیر مملکت برائے تعلیم ان پورن دیوی اور سبھاش سرکار اور تعلیم و خارجہ امور کے وزیر راجکمار رنجن سنگھ بھی تھے۔
نائب صدر سکریٹریٹ نے کہا کہ یہ تمام وزراء سے خیر سگالی ملاقات تھی۔