ممبئی/23اکتوبر(ایجنسی) کیرل میں سبری مالا مندر میں سبھی عمر کے خواتین کے داخلے کو اجازت دینے والے سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف مظاہروں کے درمیان مرکزی وزیر سیمرتی ایرانی نے منگل کو Young Thinkers کانفرنس میں کہا، میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتی ہوں، لیکن میری نجی رائے ہے کہ پوجا کرنے کے حق کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپکو ناپاک کرنے کا بھی حق ہے، حالانکہ ایرانی نے بعد میں اپنی صفائی دیتے ہوئے ٹیوٹ کیا اور کہا کہ انکے بیان کا غلط مطلب نکالا گیا ، بتادیں کہ سپریم کورٹ کی پانچ رکنی بینچ نے 28 ستمبر کو مندر میں 10 سے 50 سال کی خواتین کے داخلے پر روک ہٹا دیا تھا.
مرکزی وزیر ایرانی نے کہا کہ "یہ توعام فہم بات ہے۔ کیا آپ پیریڈس کا خون لگا ہوا سینیٹری نیپکن اپنے دوست کے گھرمیں لے جائیں گے۔ نہیں لے جائیں گے۔ کیا آپ کولگتا ہے کہ ایسا ہمیں بھگوان کے گھریعنی مندرجاتے وقت کرنا چاہئے۔ یہی فرق ہے اوریہی میری ذاتی رائے بھی ہے۔