: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 5 اکتوبر (یو این آئی ) مرکزی وزیر پرہلاد جوشی 6 اکتوبر 2024 سے جرمنی کے دورے پر جا رہے ہیں ، جہاں وہ نئی اور قابل تجدید توانائی اور پائیدار ترقی کے میدان میں ہندوستان کے بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کی سمت میں اقدامات کریں گے، تاکہ پائیدار ترقی اور قابل تجدید توانائی کے شعبے میں
ہندوستان اور جرمنی کے تعاون کو مضبوط کیا جا سکے مرکزی وزیر جوشی 7 سے 8 اکتوبر 2024 تک ہیمبرگ سسٹین ایبلٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے اور پائیدار ترقی، گرین ہائیڈروجن، کم لاگت والی مالیات اور پوری قابل تجدید توانائی ویلیو چین میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے جرمنی، برطانیہ کے وزراء اور دیگر بزرگ شہریوں سے ملاقات کریں گے۔