نئی دہلی 11 دسمبر (یو این آئی) کوری ڈور پر مبنی روڈ سیفٹی کے طریقوں کو فروغ دینے سے ہر سال 40,000 سے زیادہ جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری کی طرف سے آج جاری کردہ ایک رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے۔ سیولائف فاؤنڈیشن کی جانب سے ورلڈ بینک گروپ اور سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے تعاون سے روڈ سیفٹی گڈ پریکٹسز ان انڈیا کا مطالعہ ، ملک بھر سے روڈ سیفٹی کی کامیاب مثالیں پیش کرتا ہے۔
یہ مطالعہ ، پیش کیے گئے ان حل کا مجموعہ ہے جن کی وجہ سے اہم
اور ، بہت سے معاملات میں، منتخب سڑکوں پر سڑک حادثات میں ہونے والی اموات
میں کمی واقع ہوئی ہے۔ رپورٹ میں ہندوستان کی کئی قابل ذکر مثالوں پر روشنی ڈالی گئی ہے، جیسے کہ قومی شاہراہ 48 اولڈ ممبئی۔ پونے ہائی وے) پر زیر و فیٹلٹی کوریڈور ( زیڈ ایف سی) پروجیکٹ، جس نے 2018 اور 2021 کے درمیان اموات کی شرح کو 61 فیصد تک کم کیا۔ اسی طرح، کرناٹک میں بیلگام یا ر ا گئی شاہراہ کے سیف کوریڈور ڈیمو سٹریشن پروجیکٹ (ایس سی ڈی پی) نے 2015 سے 2018 تک تین برسوں میں سڑک حادثات میں ہونے والی اموات میں 54 فیصد کمی کی اطلاع دی ہے۔