حیدر آباد 19 اکتوبر (یو این آئی) مرکزی وزیر کوئلہ و تلنگانہ بی جے پی کے صدر کشن ریڈی نے غریبوں کو ان کا جائز حق ملنے تک جد وجہد جاری رکھنے کا عزم کیا۔
انہوں نے لنگر حوض ڈویژن کے
رام دیو گوڑہ علاقہ میں موسیٰ ندی کے آبگیر علاقہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر نے موسیٰ ندی کو خوبصورت بنانے کے بہانے غریبوں کے مکانات منہدم کرنے پر کانگریس کی ریاستی حکومت پر نکتہ چینی کی۔