the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 25 جولائی (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعت کے مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے راجستھان کے الور ضلع میں پیٹ پیٹ کر ایک شخص کے قتل کئے جانے کے واقعہ کو اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے بار بار اٹھائے جانے کو 'نوٹنکی' قرار دیتے ہوئے بدھ کو کہا کہ اس واقعہ کو ووٹوں کی خاطر اتنا طول دیا جا رہا ہے۔
مسٹر سنگھ نے پارلیمنٹ کے احاطے میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ راجستھان کے ہی باڑمیر ضلع میں مسلم عورت سے محبت کے معاملات کی وجہ سے ایک دلت نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل کرنے کے واقعہ پر کوئی اپوزیشن پارٹی کچھ نہیں بول رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الور کا واقعہ قابل مذمت ہے لیکن کیا دلت نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل کرنے کو سنجیدگی سے نہیں لیا جانا



چاہئے۔

انہوں نے کانگریس پر'ووٹوں کا سوداگر' ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سب سے بڑا 'ماب لنچنگ' کا واقعہ تو 1984 میں سکھوں کے ساتھ پیش آیا تھا ۔ الور کے واقعہ کو ووٹوں کی خاطر اتنی ہوا دی جارہی ہے جبکہ اس معاملے پر مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ بیان دے چکے ہیں اور پولیس قانون کے مطابق کام کر رہی ہے۔
غور طلب ہے کہ راجستھان میں الور ضلع کے رام گڑھ تھانہ علاقہ کے للاونڈي گاؤں میں جمعہ کی رات ركبر نامی شخص کی گئو اسمگلر کے شک میں گئو رکشکوں کی پٹائی کئے جانے کے بعد موت ہو گئی۔ راجستھان کے ہی باڑمیر ضلع کے چوهٹان تھانہ علاقہ کے بھنڈے کا پار گاؤں میں دلت نوجوان كھیت رام بھیل کی مسلم عورت سے محبت کے معاملہ کو لے کر 20 جولائی کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیاگیا تھا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.