نئی دہلی، 7ستمبر،(یواین آئی) وزارت آیوش اور وزارت بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی راستوں کے کابینی وزیر سربانند سونوال نے ہندوستان میں طب یونانی پر اپنے دفتر میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا اس موقع پر وزارت آیوش کے سکریٹری وید راجیش کوٹیچا ا ور وزارت آیوش کے اسپیشل سکریٹری پرمود کمار پاٹھک بھی موجود تھے پروفیسر عاصم علی خان، ڈائریکٹر
جنرل، سی سی آریو ایم و ایڈوائزریونانی (اضافی چارج)، وزارت آیوش نے سی سی آریو ایم کی سرگرمیوں اور حصولیابیوں پرتفصیلی روشنی ڈالی۔
ایک گھنٹے کی پرزنٹیشن میں پروفیسر عاصم علی خان نے ہندوستان میں طب یونانی کی موجودہ صورت حال، تعلیم و تربیت اور تحقیق کے میدان میں پیش رفت اور ادارہ جاتی ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ سی سی آر یو ایم کی سرگرمیوں اور حصولیابیوں کو نمایاں کیا۔