چنئی، 13 جولائی (یو این آئی) تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے صدر ایم کے اسٹالن نے جمعرات کو یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کے خلاف سخت احتجاج 1 درج کراتے ہوئے کہا کہ یو سی سی سماج کے سماجی تانے بانے کو چیلنج کرنے والا ایک سنگین خطرہ ہے۔
لاء کمیشن کے چیئر مین کو لکھے گئے ایک نیم سرکاری خط میں انہوں نے تمل ناڈو کی جانب سے جو اپنے کثیر ثقافتی سماجی تانے بانے کے لیے جانا جاتا ہے ، کی جانب سے یو
سی سی کو ہندوستان میں لاگو کرنے کے خیال کی سخت مخالفت کا اظہار کیا۔
آئینی تحفظات، ثقافتی اور مذہبی تکثیریت، وفاقی ڈھانچہ ، سماجی ہم آہنگی تاریخی تناظر ، اقلیتوں کے حقوق، سماجی، اقتصادی اور ہم آہنگی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یکساں سول کوڈ میں ریاستی حکومتیں ، مذہبی رہنما اور کمیونٹی کے نمائندے شامل نہیں کئے گئے اور ان سے مشاورت نہیں کی گئی ہے ، جو قابل قبول حل تک پہنچنے کے لیے بہت ضروری ہے۔