نئی دہلی، 26 مئی (یو این آئی) ملک کی سب سے قدیم اور معتبر خبر رساں ایجنسیوں میں سے ایک یونائیٹڈ نیوز آف انڈیا (یو این آئی) نے بہترمالی امکانات کی سمت قدم بڑھادیاہے جس کے لیے نیشنل کمپنی لا ٹربیونل(این سی ایل ٹی ) کی طرف سے تمام امورکے حل کے لیے ایک عمل شروع کیاگیاہے 62 سال قدیم یہ میڈیا کمپنی ایک دہائی سے زائد عرصے سے مالی تنگی سے گزر رہی ہے اوراین سی ایل ٹی نے حال ہی میں اس کی قسمت بدلنے
کے مقصد سے کارپوریٹ انسولوینسی ر یزولوشن پروسیس (سی آئی آرپی ) کا آغاز کیا ہے۔
این سی ایل ٹی نے انسولو بینسی کے معاملات کا بہتر تجربہ رکھنے والی محترمہ پو جاباہری کو عبوری ریزولوشن پر وفیشنل (آئی آرپی ) مقرر کیا ہے۔ آئی آرپی کو کمپنی کے مالی مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک منصوبہ تیار کرنے کا کام سونپا گیا ہے اور مستقبل قریب میں وہ انتہائی ضروری فنڈز کی فراہمی کے لیے ممکنہ سرمایہ کاروں کو مد عو کریں گی۔