حیدرآباد21اکتوبر(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی نے فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے والے ملازمین پولیس کو بھرپورخراج پیش کیا۔
انہوں نے شہر حیدرآباد
کے گوشہ محل اسٹیڈیم میں منعقدہ یوم شہیدان پولیس میں شرکت کی۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ملک کی سلامتی کے لئے پولیس کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔