حیدرآباد13جولائی(یواین آئی)وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کی بانی و صدر وائی ایس شرمیلا نے بے روزگارنوجوانوں کے مسائل پر ہر منگل کو کی جانے والی اپنی ایک روزہ بھوک ہڑتال کے حصہ کے طورپر آج ضلع ونپرتی میں بھوک ہڑتال کا آغاز کیا۔
اس بھوک ہڑتالی پروگرام کے لئے وہ ریاستی دارالحکومت حیدرآباد
سے ونپرتی ضلع کے تاڑی پتری پہنچیں جہاں انہوں نے بے روزگاری سے مایوس ہوکر خودکشی کرنے والی کونڈل نامی نوجوان کے ارکان خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے ان کو پُرسہ دیا۔
اس موقع پر شرمیلا نے کہا کہ ایک طرف تلنگانہ کے بے روزگارنوجوان خودکشی کررہے ہیں تو دوسری طرف وزیراعلی کے چندرشیکھرراوسورہے ہیں۔