: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 14 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس نے ہفتہ کو کہا کہ مدھیہ پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے 18 سالہ دور حکومت میں بے روزگاری اپنے عروج پر ہے، بھرتی گھوٹالے ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے ریاست کے طلباء خودکشی جیسے انتہائی سنگین قدم اٹھانے پر مجبور ہیں۔
عوام تبدیلی چاہتے ہیں اور حکومت بنانے
کے بعد کا نگر میں عوام کی خواہشات اور جذبات پر پورا اترے گی۔
مہیلا کانگریس کی سابق صدر شوبھا اوجھانے آج یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مدھیہ پردیش میں ہر روز امتحان جیسے گھوٹالے ہو رہے ہیں اور وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کی قیادت والی حکومت نے بیروزگاری کی وجہ سے نوجوانوں کی کمر توڑ دی ہے۔