حیدرآباد 20جولائی (یواین آئی) وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کی بانی و صدر وائی ایس شرمیلا نے بے روزگارنوجوانوں کے مسائل پر ہر منگل کو کی جانے والی اپنی ایک روزہ بھوک ہڑتال کے حصہ کے طورپر آج ضلع کھمم کے پینوپلی میں بھوک ہڑتال کا آغاز کیا۔
ضلع کے گنگادیوی گاوں میں خودکشی کرنے والے بے روزگار
نوجوان ناگیشورراو کے ارکان خاندان سے انہوں نے قبل ازیں ملاقات کرتے ہوئے ان کو پُرسہ دیا اور ناگیشورراوکو بھرپورخراج عقیدت پیش کیا۔
ریاست میں خالی ایک لاکھ 90ہزار خالی ملازمتوں کو پُرکرنے کے مطالبہ پر ہر منگل کو شرمیلا اپنی ایک روزہ بھوک ہڑتال کررہی ہیں جو صبح سے شام میں 6بجے تک جاری رہتی ہے۔