حیدرآباد12جولائی(یواین آئی)تلنگانہ کے بیروزگارنوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے مطالبہ پر وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کی صدر وائی ایس شرمیلامنگل کو ایک اور بھوک ہڑتال کریں گی۔
متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی آنجہانی راج شیکھرریڈی کی دختر وائی
ایس شرمیلا جنہوں نے حال ہی میں تلنگانہ میں اپنی نئی جماعت کا قیام عمل میں لایاتھا،اس مسئلہ پر ایک اور مرتبہ بھوک ہڑتال کریں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق وہ منگل کو صبح 8بجے سے شام 6بجے تک متحدہ محبوب نگر ضلع کے تاڑی پتری دیہات میں یہ ایک روزہ بھوک ہڑتال کریں گی۔