کولکاتہ،29 دسمبر(یواین آئی) مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) کے سینئر رہنما شامک بھٹاچاریہ نے ریاستی حکومت پر ریاست کے بے روزگار نوجوانوں کو مرکزی حکومت کے منصوبوں کے فائدے سے محروم رکھنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بے روزگاری
کے مسئلے پر بے خبر ہے۔
مسٹر بھٹاچاریہ نے اپنے بیان میں کہا،’’ریاستی حکومت کو یہ نہیں معلوم کہ ریاست میں کتنے بے روزگار ہیں۔
قریب 35 لاکھ نوجوانوں نے بے روزگاری بھتہ کےلئے درخواست دی ہے،لیکن ایک لاکھ لوگوں کو ہی اس کا فائدہ ملا ہے۔