حیدرآباد26جنوری(یواین آئی)تلنگانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ستیش چندرشرما نے کہا ہے کہ 26جنوری 1950کو دستور کا نفاذ عمل میں آیااور ملک کے عوام نے ایک خود مختار جمہوری ملک کے لئے عزم کیا۔
اگرچہ کہ دستور کا مسودہ تین
ماہ کے مختصرعرصہ میں تیار کیاگیا تھاتاہم تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد دستور ساز اسمبلی نے26نومبر1949کو 166دنوں کے لئے دستور کو منظوری دی۔
کئی وکلا نے اپنی پریکٹس کو ختم کرکے ملک کی آزادی کی جدوجہد میں اہم رول اداکیاتھا۔