مہاراشٹرا/ناسک/27جون(ایجنسی) مہاراشٹر کے ناسک میں ایئر فورس کا جیٹ سخوئی طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا ہے۔ اس طیارے میں ہندوستانی فضائیہ کے دو پائلٹ سوار تھے۔ حالانکہ دونوں پائلٹ محفوظ ہیں ۔ملی جانکاری کے مطابق ،تکنیکی خرابی کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔
"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">واضح ہو کہ ناسک سے گزر رہے جیٹ سخوئی طیارے نے اپنا توازن کھو دیا اور گورٹھان گاؤں کے کھیتوں میں حادثہ کا شکار ہو گیا۔ آگ لگنے کی وجہ سے طیارہ پوری طرح تباہ ہوگیا۔ حادثہ سے فورا پہلے پائلٹ سیٹ اجیکٹر کے ذریعے باہر نکل گئے تھے جس سے ان کی جان بچ گئی۔ ہندوستانی ایئر فورس کی جانب سے حادثے کی جانچ جاری ہے۔