حیدر آباد 31 اگست (یو این آئی) سائبر آباد پولیس نے شہر حیدر آباد کے مختلف علاقوں میں
تالابوں اور جھیلوں پر غیر مجاز قبضوں کی حوصلہ افزائی کرنے پر 6 سرکاری عہدیداروں
کے خلاف 2 مقدمات درج کئے ہیں۔ یہ مقدمات حیدر آباد ڈیزاسٹر رسپانس اینڈ ایسٹس مانٹرنگ اینڈ پروٹکشن (حیدرا) کے کمشنر کی جانب سے ان عہدیداروں کے خلاف کی گئی شکایت کی بنیاد پر درج کئے گئے۔