نئی دہلی، 03 اگست (یو این آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے دہلی میں ایک بچی کے ساتھ ہوئے حادثے کی مذمت کرتے ہوئے وزیرداخلہ امت شاہ کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ وہ دہلی کی لاء اینڈ آرڈر سنبھال نہیں پا رہے ہیں اور اترپردیش میں بہتر نظم و نسق کا سرٹیفکیٹ بانٹ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اترپردیش کے ہاتھرس سے لے کر دہلی کے نانگل تک لاء
اینڈ آرڈ کی حالت جنگل راج کو بہتر ہونے کا سرٹیفکیٹ دے رہے ہیں۔
محترمہ واڈرا نے ٹویٹ کیا،’دہلی نانگل میں نابالغ بچی کے ساتھ ہونے والا حادثہ دردناک اور قابل مذمت ہے۔ سوچیے! کیا گذر رہی ہوگی اس کے اہل خانہ پر۔ دہلی میں لاء اینڈ آرڈر کے ذمہ دار وزیر داخلہ جی؛ یو پی سرٹیفکیٹ بانٹنے گئے تھے، لیکن اپنی ذمہ داری نہیں سنبھال پا رہے ہیں۔ ہاتھرس میں نانگل تک جنگل راج ہے۔