اقوام متحدہ، 11 نومبر :- اقوام متحدہ اور بنگلہ دیش حکومت نے بنگلہ دیش میں کیمپوں میں رہ رہے روہنگیا بچوں میں بڑی تعداد میں خسرہ کےکیسز سامنے آنے کے بعد ان کے ویکسینیشن کی کوشش شروع کر دی ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے
ترجمان کے دفتر نے بتایا کہ خسرہ ایک جان لیوا بیماری ہے اور خاص طور پر پرورش سے محروم اور کمزور بچوں کے لئے یہ زیادہ خطرناک ہوتا ہے۔
میانمار کے رخائن صوبے سے ہجرت کرکے بنگلہ دیش پہنچے پناہ گزینوں میں خسرہ ایک بڑاصحت مسئلہ کے طور پر سامنے آیا ہے۔